بصیرپور(خصوصی رپورٹ)نواحی جھگیاں دینداراں میں چارمسلح ڈاکو2بجے رات دیوارتوڑکرمحنت کش ارشدکے گھرمیں داخل ہوگئے اوراسے کہاکہ ہمارے پیچھے پولیس لگی ہے، ہمیں کچھ دیرکیلئے پناہ چاہئے، بعدازاں ڈاکو ئوں نے افرادخانہ کو یرغمال بناکر20ہزار نقدی اور 60ہزارروپے مالیتی مصنوعی جیولرزی،لیڈیزسوٹ ،میک اپ کاسامان چھین لیااورفرارہوگئے بصیرپور پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔