لاہور (سٹاف رپورٹر سے)محکمہ ہائوسنگ پنجاب میں نااہل اور کرپٹ افسروں کے خلاف بڑی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔محکمہ ہائوسنگ کے مطابق ایس ڈی او ٹوبہ ٹیک سنگھ قمر نیاز کو سنگین غفلت اور نااہلی کے الزام میں معطل کر دیا گیا جبکہ ایس ڈی او کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر شفقت کو کرپشن اور ناقص کارکردگی کے باعث عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ترجمان محکمہ ہائوسنگ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وڑن کے تحت محکمے میں احتساب اور شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے