کم شرح پیدائش سنگین مسئلہ ‘30فیصد آبادی 65 سال سے زائد عمر کی ہے:رپورٹ
ٹوکیو(آئی این پی)جاپان میں کم شرح پیدائش ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جاپانی وزارت داخلہ کے مطابق، صرف 2024 میں آبادی میں 9 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، جاپان کی تقریبا 30 فیصد آبادی پہلے ہی 65 سال سے زائد عمر کی ہے، جس سے پالیسی ساز اور محققین شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ حکومت شرح پیدائش میں اضافے کے لیے مختلف منصوبوں پر غور کر رہی ہے