فیروزوالہ :گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے بیٹا زخمی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ بابکوال میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر باپ نے فائرنگ سے بیٹے کو شدید زخمی کردیا۔کرامت علی کا 19 سالہ بیٹے رضوان سے اکثر جھگڑا رہتا، گزشتہ روز معمولی تلخ کلامی پر مشتعل ہوکر کرامت نے فائر ماردیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔