وزیراعلیٰ کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی :عظمیٰ بخاری

   ہسپتالوں میں مریضوں اور لواحقین کے استحصال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:وزیراطلاعات
لاہور (سپیشل رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ  بخاری نے کہا ہے  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور تمام قسم کے ٹیسٹ مفت ہورہے ہیں،کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ کے دوران لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔کسی ایک مریض یا انکے لواحقین نے طبی سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ جس سرکاری ہسپتال میں ادویات موجود نہ ہوئیں اسکے ذمہ دار ایم ایس ہونگے۔ڈاکٹروں کا پیشہ بہت ذمہ دارانہ ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہے