عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کر رہے ہیں: سینیٹر ناصر بٹ کا دعوی

پشاور(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سینٹر ناصر بٹ نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کررہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن کے پاس ملک کے بحرانوں کا حل ہے، نواز شریف بیرون ملک سے واپسی پر چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو دہشت گردی ہے اور ملک میں جو سیاسی صورتحال ہے، اس کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کررہے ہیں، ان کے اردگرد جو افراد ہیں، ان پر بانی چیئرمین کو اعتبار نہیں ہے، اسی  لیے اعظم سواتی نے ذمہ داری اٹھائی ہے