خودکش حملے کے متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کیس میں فنڈز دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضلعی کچہری جی الیون خودکش حملے کے متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے کیس میں شہدا کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے فنڈز دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضلعی کچہری جی الیون خودکش حملے کے متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت شہدا کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے فنڈز دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے معاوضے کیلئے الگ بجٹ نہ ہونے سے آگاہ کردیا، ڈی سی اسلام آباد نے چیف کمشنر سے معاوضے کے فنڈز مانگ لئے۔جواب میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ سے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ ترلائی امام بارگاہ دھماکے کے متاثرین کو رواں سال معاوضہ ادا کیا گیا