کینسر اور ذیابیطس سمیت متعددنئی رجسٹرڈ ادویات مارکیٹ میں عدم دستیاب

معاملہ ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا نہیں بلکہ نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کے تعین کا ہے 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )وفاقی حکومت سے منظوری نہ ملنے کیباعث 40نئی رجسٹرڈ ادویات تاحال مارکیٹ میں دستیاب نہ ہو سکیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا، پارکنسنز، دل کے امراض اور شدید انفیکشنز کی اہم ادویات بھی قیمتوں کی منظوری کی منتظر ہیں، ادویات کی عدم دستیابی سے متعدد مریض غیر رجسٹرڈ، ذاتی درآمد شدہ یا اسمگل شدہ ادویات پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ معاملہ موجودہ ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا نہیں بلکہ نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کے تعین کا ہے، 35 نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے