10 اشتہاری گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے مختلف علاقوں میں فنانشل کرائم میں ملوث 10 اشتہاری گرفتار کر لیے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان فیصل، جمیل، تصور، ماجد، حسنین اور دیگر نے شہریوں کو بوگس چیک دے کر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا تھا۔