پنجاب کی پہلی ای ٹرانسپورٹ کی نمائش

الاہور (کرائم رپورٹر ) کمانڈنٹ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ڈی آئی جی ڈاکٹر قریش خان نے لاہور ایکسپو سینٹر میں ہونے والی پنجاب کی پہلی ای ٹرانسپورٹ نمائش کا دورہ کیا۔ جس میں کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ ڈی آئی جی ڈاکٹر قریش خان نے ملکی اور بین الاقوامی الیکٹرک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی شرکت کو سراہا۔کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ ڈی آئی جی ڈاکٹر قریز خان کو کیپیٹل سمارٹ موٹرز، save.t,لاہور سیف سٹی، پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی، کے نمائندوں نیاپنی اپنی ورکنگ اور e ٹرانسپورٹ کی کامیابی میں اپنے اپنے کردار کی بابت مفصل بریفنگ دی۔مذید ڈی ایس پی ٹریفک لاہور نے بھی ڈرائیونگ لائسنس وہیکل اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈرائیونگ لائسنس وہیکل کی بابت بھی مکمل بریفننگ دی۔کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ ڈی آئی جی ڈاکٹر قریش خان نے لاہور ٹریفک پولیس کی موٹرسائیکل ورکشاپ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔