پبلک ٹرانسپورٹ اور رینٹ پر دی جانے والی جائیداد کو مکمل یا جزوی چھوٹ دی جائے گی
لاہور (زیڈ این این)پنجاب حکومت نے عوام اور کاروباری طبقے کے لیے بڑا مالی ریلیف دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب نے اس حوالے سے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ترمیم کے تحت صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کو ٹیکس سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ نجی مسافر ٹرانسپورٹ کو بھی جزوی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق اب رینٹ یا لیز پر دی جانے والی جائیداد پر کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ گھر، دکان یا پلازہ کرائے پر دینے والے مالکان ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہوں گے۔