پنجاب حکومت کا ییلولائن ٹرانسپورٹ منصوبہ مؤخر کرنے کا فیصلہ

رواں مالی سال کے فنڈز سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے منتقل کر دیے گئے
ییلولائن منصوبہ مالی سال 2026-27 میں شروع ، 80 ارب درکار ہوں گے
 لاہور (زیڈ این این)پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے بڑے منصوبے ’’ییلولائن‘‘ کی شروعات رواں مالی سال سے مؤخر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت نے منصوبے کے لیے پہلے سے مختص فنڈز کو سیلاب متاثرین کی مالی امداد کے لیے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ییلولائن منصوبہ اب مالی سال 2026-27 میں شروع کیا جائے گا، جس کے لیے 60 سے 80 ارب روپے کے فنڈز درکار ہوں گے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں اس منصوبے کے لیے 30 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی تھی۔ منصوبہ بندی کے تحت ٹھوکر سے تاہر بنس پورہ تک کینال کے دونوں اطراف 24 کلومیٹر طویل الیکٹرک آٹومیٹڈ ریل ٹرانزٹ سسٹم قائم کیا جائے گا۔سی آر نورین نے آٹومیٹڈ ریل ٹرانزٹ کا پہلا سیٹ برآمد کرکے ٹیسٹ رن کا مرحلہ بھی مکمل کر لیا ہے، جبکہ منصوبے کی تکمیل کا اصل ہدف دسمبر 2026 مقرر تھا۔