پنجاب پولیس کے 15 افسر تبدیل

 ڈی ایس پی جلالپور پیر والا کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا گیا 
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے 15 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی جلالپور پیر والا ملتان کو ناقص کارکردگی پر معطل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق رضوان طارق کو ایس ایس پی سی سی ڈی گوجرانوالہ، جبکہ غیور احمد کو ایس ایس پی گوجرانوالہ آپریشنز تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایس ایس پی سی سی ڈی گوجرانوالہ منصور امان کو آئی جی آفس میں کلوز کیا گیا جبکہ شاہد اعوان خان کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔مزید برآں غازی عمر فاروق کو ایس پی آر آئی بی ساہیوال تعینات، ایس پی سپیشل برانچ لاہور معاذ ظفر کو آئی جی آفس میں کلوز اور منصور قمر کو ایس پی سپیشل برانچ لاہور تعینات کیا گیا۔ شاہد نواز کو ایس پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور اور بلال حسن کو ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عثمان منیر کو ایس پی رائٹ مینجمنٹ فورس لاہور، مدثر اقبال کو ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا، محمد اشرف کو ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور، جبکہ وقار عظیم کو ڈی ایس پی کہوٹہ راولپنڈی اور محمد افضل کو ڈی ایس پی آئی اے بی برانچ راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔