لاہور ( کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ نوجوان نعمان چندرائے روڈ پر گندے نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق نعمان ٹائون شپ کا رہائشی تھا اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔