ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھ گئیں، پرائیویٹ کشتی مالکان نے مسافروں سے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دیے۔
اطلاعات کے مطابق ایک کشتی کے ایک چکر کا کرایہ 40 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک وصول کیا جا رہا ہے، جس سے متاثرین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔سیلاب میں گھر بار چھوڑنے پر مجبور متاثرین کا کہنا ہے کہ پہلے ہم ڈوب رہے ہیں اور اب ہم سے لوٹ مار بھی کی جا رہی ہے۔ ایک متاثرہ شخص نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر ظلم نہ کرو، جس پر کشتی مالک نے جواب دیا کہ میں صرف پیٹرول کے پیسے لے رہا ہوں۔انتہائی خراب صورتحال میں متاثرین جان بچانے کے لیے بھاری رقم ادا کرنے پر مجبور ہیں، جب کہ انتظامیہ کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی۔