پاکستان نے تاریخ کا بڑا بھیانک تجربہ جھیلا ہے: احسن اقبال

ماضی میں حکومت چلانے کیلئے  ایسے شخص کو منتخب کیا گیا جس نے ایک یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی
چین ہماری پشت پر کھڑا تھا مگر اس کو کرپشن کے طعنے دیئے گئے ‘مجبور کیا گیا اس کے سرمایہ کار چلے جائیں
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے  پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا، اب دوبارہ ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے سرمایہ کار ہمیشہ پاکستان سے پوچھتے تھے کہ وہ سی پیک میں کیسے حصہ دار بن سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے ہماری نظر شاید ہمیں ہی کھا گئی۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس ملک میں انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ کیا گیا، ایک قوت کو کہا گیا کہ نیوکلیئر پاور کی باگ ڈور سنبھالو اور حکومت چلانے کی تربیت کرو مگر اس کام کے لیے ایک ایسے شخص کو منتخب کیا گیا جس نے ایک یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی، ہم نے اپنے ہاتھوں پاکستان کی پوری گروتھ کریش کر دی۔انہوں نے چین کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین جیسا دوست ملک ہمارے پشت پر کھڑا تھا مگر اس کو کرپشن کے طعنے دیئے گئے اور مجبور کیا گیا کہ اس کے سرمایہ کار یہاں سے ویتنام چلے جائیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیاست سوشل میڈیا کا کھیل نہیں مگر بدقسمتی سے ہم نے سیاست کو سوشل میڈیا کا کھیل بنا دیا