عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مختلف اقسام کے خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 0.42 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 104.7 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 0.39 فیصد اضافے کے بعد 91.85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت میں 0.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر توانائی کی مارکیٹوں کی گہری نظر ہے۔