آخری پیرا گراف میں کام کی دو باتیں نظر آئیں ، وقت ضائع کیا:جسٹس فاروق حیدر
سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کیخلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سرکاری فنڈز پر ذاتی تشہیر پروزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کیخلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی،عدالت نے غیر متعلق دستاویزات لف کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایک پیراگراف کی درخواست کو کاغذات کا پلندہ بنا دیا، آخری پیرا گراف میں کام کی دو باتیں نظر آئیں ،عدالت کا وقت ضائع کیا، کیوں نہ آپ کو دس لاکھ روپے جرمانہ کردیا جائے ،درخواست گزار جونیئر وکیل آمنہ ایڈووکیٹ نے معافی کی استدعا کرتے ہوئے کہاسینئر وکیل اظہر صدیق آرہے ہیں ،کیس انتظار میں رکھ لیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہم سارا دن اسی چکر میں رہیں کہ آپ کے سر کب آئیں،اگر آئندہ اس طرح عدالت کا وقت ضائع کیا تو دس لاکھ جرمانہ ہوگا۔