متعلقہ وزارتوں کے درمیان روابط اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے:نائب وزیراعظم کی اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا مستحق طبقات کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کی جائے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں فیول سبسڈی سکیم پر مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم فیول ریلیف سکیم پر نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی اور میڈیا مینجمنٹ کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا متعلقہ وزارتوں کے درمیان روابط اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں تمام صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کی تجاویز اور تعاون کو سراہا گیا