جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ایک ہنگامی بین الاقوامی کانفرنس بلائی جائے۔
چانسلر مرز کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت مصر کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر یہ کانفرنس منعقد کرنا چاہتی ہے تاکہ غزہ میں پانی، بجلی اور صحت کے نظام کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔انہوں نے زور دیا کہ جنگ کے بعد غزہ میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِ نو کو ترجیح دی جانی چاہیے، کیونکہ وہاں کی انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔اس سے قبل جرمن حکومت نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ کی امداد کے لیے 29 ملین یورو (34 ملین ڈالر) دینے کا اعلان کیا تھا، جو کہ انسانی بحالی اور امدادی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے