پنجاب بھر میں 1573ٹریفک حادثات , 734افراد شدید زخمی

 حادثات کے بیشتر واقعات میں 1591موٹرسائیکلز،116آٹورکشے شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1573ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں  734افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1097معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 1048ڈرائیوز،105کم عمرڈرائیور،624مسافراور172پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ263ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت 313متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد100حادثات میں 115متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان86حادثات میں 95متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1844متاثرین میں 1488مرد اور356خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 404افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور909افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ531زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1591موٹرسائیکلز،116آٹورکشے،185کاریں،37وین،11مسافربسیں،39ٹرک اور169دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔