لاہور میں پولیو ٹیم پر حملہ،خاتون زخمی

 صبا نے سمجھانے کی کوشش کی تو خاتون ثمینہ نے دو بیٹیوں کے ہمراہ حملہ کر دیا،اینٹ لگنے سے خاتون کا سر پھٹ گیا
 لاہور (کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے گوندل سکیم چندرائے کے قریب پولیو مہم کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر خاتون پولیو ورکر پر حملہ کیا گیاذرائع کے مطابق، خاتون پولیو ورکر صبا تاج بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ایک خاتون ثمینہ نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کر دیاصبا تاج نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی تو ثمینہ نے اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ پولیو ٹیم پر حملہ کر دیاحملے کے دوران خاتون ورکر پر اینٹوں سے حملہ کیا گیا اور ویکسینیشن کا کیرئیر توڑ دیا گیا۔ اینٹ لگنے سے صبا تاج شدید زخمی ہو گئیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیاواقعہ کا مقدمہ یو سی ایم او ایاز اشرف کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔