قصور(خصوصی رپورٹ) قصور کے نواح میں رقم کے تنازع پر جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ کے علاقہ میں صابر ولد شیر علی کا تنویر ولد صادق کے ساتھ رقم کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔ اس دوران تنویر نے پستول سے فائرنگ کر دی، صابر پائوں میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیاجسے علاج کے لیے بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کردیاگیا۔