ننکانہ :17 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا

 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ) ننکانہ صاحب میں 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔ موگا منڈی کے رہائشی محمد نثار کی 17 سالہ بیٹی (ث)  مبینہ طور پر بازار سے اغوا ہوئی۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکی خریداری کے لیے بازار گئی تھی جہاں سے نامعلوم ملزم اسے اغوا کر کے لے گئے۔ تھانہ سٹی ننکانہ صاحب پولیس نے مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں عدنان سردار، بلال سردار اور تین نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری اور مغویہ کی بازیابی کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔