اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے (آج)منگل سے ملک میں 5G سیپیکٹرم کی نیلامی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ اور چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن نے فائیو جی نیلامی پر صحافیوں کو بیک گرانڈ بریفنگ دی۔وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ 1987 سے اب تک 274 میگا ہرٹس پر پورا پاکستان چل رہا ہے، کل ملک میں 600 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلام ہونے جارہا ہے، فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سافٹ ویئر کے ذریعے ہوگی۔ نیلامی کا عمل لائیو ہوگا جس میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا