سی ٹی ڈی کا کریک ڈائون،10 دہشتگرد گرفتار

لاہور ، راولپنڈی،ٹوبہ ،خوشاب ،رحیم یار،راجن پور ودیگرمقامات پر کارروائیاں دھماکا خیز مواد،سامان برآمد 
لاہور(کرائم رپورٹر)دہشتگردی خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب میں 73 آئی بی اوز آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 10 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور ، راولپنڈی،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خوشاب،بہاولنگر ،رحیم یار خان،راجن پور،بھکر، جہلم میں کارروائیوں کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دو خطرناک دہشتگردوں سمیت 10دہشتگر دجنکی شناخت ریاض، شفیق،رشید،جاوید،ظہیر ،ظہیر الدین،حفیظ ،وزیر ،آصف اور وحید کے نام سے ہوئی انکے قبضے سے دھماکا خیز مواد،آئی ای ڈی بم 1،ڈیٹونیٹر 19،حفاظتی فیوز تار 35 فٹ، پمفلٹ نقدی،موبائل فونز برآمد کر کے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ گرفتار دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔