5 پولیس افسروں کے تبادلے

 لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے پانچ پولیس افسروں کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں کر دی ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صبا ستار کو اے آئی جی انسپکشن سنٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کلوز کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح شاہ رخ خان کو خالی نشست پر ایس پی آپریشنز صدر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ مزید بر آں خالد علیم کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی چنیوٹ اور محمد سہیل کو ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس چنیوٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔