ہوٹل میں32 سالہ خاتون قتل

 ڈیفنس اے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار یسین کو گرفتار کرلیا ، مقدمہ درج، تفتیش جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈیفنس اے پولیس نے نجی ہوٹل کے کمرے میں 32 سالہ فضا کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد افضال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار یسین کو حراست میں لے لیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے، جبکہ مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ ایس پی کینٹ اختر نواز نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی مدعیت میں نامزد ملزم وقار یسین کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ایس پی کینٹ نے بروقت اور م ئوثر کارروائی پر ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد افضال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔