ایران مذاکرات میں لبنان کو بطور سودے بازی مہرے کے طور پر استعمال کر رہا ہے:جوزف عون
لبنان واقعی سودے بازی کا مہرہ ہوتا تو ہم بہت پہلے کوئی معاہدہ کر چکے ہوتے:ایرانی وزیرخارجہ
بیروت،تہران(آئی این پی )لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیلی حکومت اور عوام کو مذاکرات کی دعوت دیدی جبکہ ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کے ملک کو امریکا کے ساتھ امن مذاکرات میں بطور سودے بازی کے ایک مہرے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں لبنان کے صدر نے کہا کہ عسکری حل اسرائیل کے لوگوں کو کبھی تحفظ اور سلامتی نہیں دے سکتا، ہم بات چیت کیلئے تیار اور پرعزم ہیں، اگر اسرائیلی بھی تیار ہیں تو آئیں بیٹھیں اور بات کریں۔۔ دوسری جانب ا یران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان کے صدر جوزف عون کے الزامات مسترد کردیئے۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر لکھا اگر لبنان ایران کے لیے واقعی سودے بازی کا مہرہ ہوتا تو ہم بہت پہلے کوئی معاہدہ کر چکے ہوتے