اسرائیل اور ایران نے کم از کم ایک ہفتے تک ایک دوسرے کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے:امریکی صدر
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے ہم ایک بہت، بہت اچھے معاہدے تک پہنچنے کے آخری مراحل میں ہیں، امریکا آئندہ دو ہفتوں کے اندر ایران کے خلاف مکمل فتح کا اعلان کرے گا جبکہ تیل کی قیمتیں بھی گرجائیں گی ۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کیلئے منعقدہ ایک ٹیلی ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکا نے سخت موقف اختیار کیا ہے اور ان کے بقول ہم یہ جنگ جیت رہے ہیں، لیکن اصل فتح اگلے دو ہفتوں میں نظر آئے گی جب ہم مکمل فتح کا اعلان کریں گے‘ر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے اسرائیل اور ایران نے کم از کم ایک ہفتے تک ایک دوسرے کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صورتحال میں بہتری آئی ہے۔