واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں امریکا کی فتح کے بعد تیل اور پٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ جنگ جیتنے کے بعد تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے نیچے آئیں گی اور امریکی صارفین کیلئے پٹرول کی قیمت تقریبا 3 ڈالر فی گیلن تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ بالآخر یہ 2 ڈالر فی گیلن سے بھی کم ہوسکتی ہے۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران مستقبل میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔