بیروت (آئی این پی) اسرائیلی فوج کی طرف سے عید الاضحی پر بھی لبنان میں حملے جاری رکھے گئے۔لبنانی حکومت نے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملوں اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کی موجودگی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے عیدالاضحی کے روز لبنان میں دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقوں میں بمباری کی گئی۔