لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس بی میں روحان سے 4لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں رضا سے 4لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، شادمان میں راحیل سے 4لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاون میں احسن سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں زوہیب سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔جوہر ٹاون اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد شاہدرہ اور بھاٹی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔