رائے ونڈ روڈ سے قزلباش چوک تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، پولیس تحقیقات شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)رائے ونڈ روڈ پر علی ٹاؤن میٹرو اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اینٹی انکروچمنٹ گاڑی کو نذرِ آتش کر دیاواقعے کے دوران ایک اور گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے گئیواقعے کے باعث رائے ونڈ روڈ سے علی ٹاؤن کی جانب قزلباش چوک تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جس پر شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ قزلباش چوک سے ٹھوکر نیاز بیگ کی جانب ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہی۔ڈی ایس پی جمیل اکبر کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس کے بعد رائے ونڈ روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی بحال کر دی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور نامعلوم افراد کی تلاش جاری ہے۔