وزیر اعلیٰ پنجاب چیمپئن شپ لیگ 2026 راولپنڈی میں ٹرائل اتوار کو ہونگے

راولپنڈی(آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب چیمپئن شپ لیگ 2026 ٹرائلز کے سلسلے میں ڈویژنل لیول پر راولپنڈی ڈویژن کرکٹ کے ٹیم کے لئے ٹرائل 12 جولائی بروز اتوار8بجے راول پارک کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں ہوں گے اس سلسلے میں تمام ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران راولپنڈی ڈویژن کو مراسلہ ارسال کیا جا چکا ہے اس میں چار کھلاڑی پورے پاکستان سے ہر ڈویژن اوپن کیٹگری میں جس میں نو ایج لمٹ وہ کھلاڑی ٹرائل میں حصہ لے سکتے ہیں تین کھلاڑی نو ایج لیمٹ اپنے ڈویژن میں رکھ سکتے ہیں ان میں سے سات کھلاڑی اندر 23 ہوں گے جو بھی متعلقہ ڈویژن کے ہوں گے دو کھلاڑی انڈر 19 متلقہ ڈویژن سے ہی رکھے جائیں گے انڈر 23 کھلاڑی یکم اگست 2003 کے ہوں گے اس کے بعد پیدا ہونے والوں کو انٹرٹین کیا جائے گاجبکہ انڈر 19 کھلاڑیوں کو یکم اگست 2007 کو یا اس کے بعد پیدا ہوں گے ان کو انٹرٹین کیا جائے گا تمام ڈسٹرک سپورٹس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے بہترین کرکٹرز جو لیدر بال کے کھلاڑی ہیں 12 جولائی (بروز اتوار) 8 بجے راول پارک کرکٹ گرانڈ راولپنڈی میں بھیجیں تمام کھلاڑی اپنا اصل شناختی کارڈ اور ایف آر سی ساتھ لے کر آئیں ڈویثرنل سپورٹس افیسر راولپنڈی چوہدری وحید احمد نے بتایا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں سلیکشن کمیٹی کے لئے لاہور سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ آفس سپورٹس پنجاب کے نمائندگان بھی موجود ہوں گے اسی طرح دیگر کھیلوں کے ٹرائلز اور مقابلوں کے ذریعے ڈویژنل ٹیموں کا چنا میرٹ کی بنیاد پر ہوگا جو کہ بعد میں آنے والے انٹر ڈویژنل مقابلہ جات میں انٹر ڈویژنل پنجاب لیول پر شرکت کریں گے۔