لاہور (خصوصی رپورٹ) سی ٹی ڈی کے افسران و ملازمین کے لیے خوشخبری، حکومت پنجاب نے ان کے لیے 2011ء کے بنیادی پے سکیل پر ایک اضافی تنخواہ کے برابر الاؤنس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلے کے مطابق یہ الاؤنس صرف ان افسران اور اہلکاروں کو دیا جائے گا جو مستقل بنیادوں پر سی سی ڈی میں تعینات ہیں۔ ڈیپیوٹیشن پر آئے افسران و ملازمین، دورانِ ڈیوٹی معطل افراد، طویل رخصت پر موجود اہلکار اور او ایس ڈی بنائے گئے افسران اس الاؤنس کے حقدار نہیں ہوں گے۔محکمہ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کی منظوری سے کیا گیا ہے تاکہ سی سی ڈی کے مستقل ملازمین کی خدمات کا اعتراف کیا جا سکے اور انہیں مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔