لاہور میں اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور میں اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ

پنجاب حکومت کی جانب سے شوگر سیس نافذ کیے جانے کے بعد لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں 10 روپے اضافے کے بعد چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو ہو گئی، حالانکہ مارکیٹ میں اس کی مناسب قیمت 150 روپے فی کلو ہونی چاہیے تھی۔ 50 کلو کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر 7 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ چینی کا ایکس مل ریٹ 135 روپے فی کلو ہے۔کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ مارکیٹ میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے یکم جنوری سے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس نافذ کیا ہے، جس میں 2.5 روپے شوگر مل اور 2.5 روپے کسان ادا کریں گے۔