عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئی ہے۔
برینٹ کروڈ کی قیمت 63.40 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 54 سینٹ اضافے کے ساتھ 58.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور وینزویلا کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے وینزویلا کے تیل پر غیر معینہ مدت تک کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ وینزویلا سے حاصل ہونے والا 30 سے 50 ملین بیرل تیل مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔