شادی میںمٹھائی کی رقم نہ دینے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق،تین زخمی

 کر ک،تربت(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے علاقے کرک میں شادی میں رواج کے مطابق مٹھائی کی رقم نہ دینے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق کرک ڈب سنگینی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں رواج کے مطابق مٹھائی کی رقم نہ دینے پر فائرنگ کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 2خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، رواج کے مطابق مٹھائی کی رقم نہ دینے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔کرک میں اس واقعے کے بعد پولیس نفری پہنچ گئی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کی جارہی ہے