حماس نے اسرائیل کی پیش کردہ 34 قیدیوں کی فہرست سے اتفاق کرلیا
غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں سے متعلق معاہدے کے بہت قریب ہیں:امریکہ
غزہ،تل ابیب، پیرس(آئی این پی )غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری ، اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں، یہ ہم نہ کر پائے تو آنے والی انتظامیہ صدر بائیڈن کے دیے گئے معاہدے کو آگے بڑھائے گی۔ ادھر حماس نے اسرائیل کی جانب سے پیش کی گئی 34 قیدیوں کی فہرست سے اتفاق کیا ہے۔ قیدیوں کا تبادلہ ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کیا جائے گا۔ حماس کا کہنا ہے کہ کوئی بھی معاہدہ اسرائیل کے غزہ سے انخلا اور مستقل جنگ بندی سے مشروط ہے۔