نئے سال کے40دنوں میں 19خودکشیاں

 جنوری کے دوران 2 خواتین سمیت 14 افراد نے اپنی جان گنوائی
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر لاہور میں سال 2026ء کے دوران بھی خودکشی کے واقعات تھم نہ سکے ذرائع ایدھی ترجمان  کے مطابق رواں سال کے پہلے 40 دنوں کے دوران مجموعی طور پر 19 افراد نے خودکشی کی،ماہ جنوری کے دوران 2 خواتین سمیت 14 افراد نے اپنی جان گنوائی،یکم فروری سے 9 فروری کے دوران خودکشی کے 5 واقعات رپورٹ ہوئے، خودکشی کے واقعات میں پولیس اپنی ضروری کارروائی کرتی ہے، جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور اہل خانہ کے بیانات سے بھی مدد لی جاتی ہے، خودکشی کے واقعات میں گھریلو ناچاقی اور تنازعات سمیت دیگر ذاتی قسم کے محرکات کار فرما رہے۔