نواز شریف پاکستان کے محب وطن بیٹے ہیں‘ عوام کیلئے شاندار منصوبے بنائے(صدرازبکستان)

مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے ازبک سفیر علی شیر تختیوف کی ملاقات‘ازبکستان کے صدر کا خط دیا‘نواز شریف اور مریم نواز  کو ازبکستان کے دورے کی دعوت
لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر محمد نواز شریف سے ازبک سفیر علی شیر تختیوف کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دو طرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ازبک سفیر نے صدر مسلم لیگ ن کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کا خط پہنچایا۔ازبک صدر نے اس میں لکھا تھا کہ محمد نواز شریف پاکستان کے محب وطن بیٹے ہیں جنہوں نے پاکستانی عوام کیلئے شاندار منصوبے بنائے۔ازبک صدر نے اپنے خط میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا۔ازبک صدر نے صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو ازبکستان کے دورے کی دعوت دی۔