پنجاب : آج بارش کا امکان

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا جس کے باعث آج گوجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویڑن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کا امکان کم ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔