منصوبوں کے تحت مختلف مقامات پر سڑکوں کی مرمت، پارکنگ سہولیات میں بہتری کا کام کیا جائیگا
لاہور (خصوصی رپورٹ)شہر میں تین ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ان منصوبوں کے تحت مختلف مقامات پر سڑکوں کی مرمت، پارکنگ سہولیات، روشنی کے انتظامات اور دیگر انفراسٹرکچر کی بہتری کے کام کیے جائیں گے۔رائیونڈ روڈ کی بہتری کے منصوبہ میں سڑک کی مرمت اور روڈ سیفٹی فرنیچر کی تنصیب شامل ہے تاکہ ٹریفک کے بہا ئو کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ یہ منصوبہ 90.181 ملین روپے کی لاگت سے 4 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔دوسرا منصوبہ بٹ چوک کے قریب پارکنگ اور روشنی کے نظام کی بہتری کے لیے مختص کیا گیا ہے۔