لیڈی ہیلتھ وزیٹر ز کے داخلوں کی ویب سائٹ بند رہی

لاہور(خصوصی رپورٹ)لیڈی ہیلتھ وزیٹر ز کے داخلوں کی ویب سائٹ بند ہونے کے باعث سینکڑوں طالبات داخلوں سے محروم ہوگئیں۔ آن لائن اپلائی کرنے کی گزشتہ روز 8فروری آخری تاریخ تھی۔ طالبات کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزصبح 11بجے سے ویب سائٹ بند پڑی تھی۔طالبات سارا دن nursing.phf.gop.pkپر داخلے کی خواہش میں خوار ہوتی رہیں مگر ویب سائٹ نہ کھل سکی۔ طالبات کا کہنا ہے کہ ہمارے داخلے نہ ہونے کے ذمہ داران کون ہیں اس کا تعین کیا جائے اورمحکمہ صحت پنجاب لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کے احکامات جاری کرے۔