اسلام آباد(نیٹ نیوز)برطانیہ سے بے دخلی کے بعد یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور ندیم نانی والا پاکستان واپس پہنچ گئے۔ دونوں یوٹیوبر برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 2161 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔جہاز میں دونوں نے اپنی تصاویر بناکر شیئر کیں جبکہ اْن کے استقبال کیلیے ٹک ٹاکرز، سوشل میڈیا انفلوئنسز کی بڑی تعداد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان واپس پہنچنے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر دونوں کی ایمیگریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا جس کے بعد وہ گھروں کو روانہ ہوگئے۔