برائلر گوشت 22 روپے مہنگا

برائلر گوشت 22 روپے مہنگا

لاہور کی اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت 22 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے اور نئی قیمت 475 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

زندہ برائلر فارم ریٹ: 300 روپے
تھوک ریٹ: 314 روپے
پرچون ریٹ: 328 روپے
اسی طرح انڈے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور اب ایک درجن انڈے 353 روپے جبکہ پیٹی 10,470 روپے کی ہو گئی ہے۔مہنگائی میں اضافے کے بعد شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، اور مارکیٹ میں بنیادی اشیا کی قیمتوں پر نگرانی جاری ہے۔