لاہور میں اغوا ہونے والا بچہ 48 گھنٹوں کے بعد بازیاب کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچہ لاہور کے علاقے بادامی باغ سے محفوظ حالت میں ملا۔
اس کیس میں پولیس نے دو خواتین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خواتین بچوں کو اغوا کر کے دوسرے صوبوں میں فروخت کرنے کا کاروبار کر رہی تھیں۔پولیس نے مزید کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کے نیٹ ورک کے دیگر افراد کی تلاش بھی جاری ہے تاکہ بچوں کے اغوا کے اس گھناؤنے کاروبار کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔