اینویڈیا کو چین کو جدید اے آئی چپس برآمد کرنے کی اجازت

واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ کے صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ کمپیوٹر چپس بنانے والی امریکی کمپنی اینویڈیا  کو اپنی جدید ایچ 200   چپ چین میں منظور شدہ صارفین فروخت کرنے کی اجازت دیں گے۔  امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم قومی سلامتی کا تحفظ کریں گے، امریکہ میں ملازمتیں پیدا کریں گے، اور اے آئی( مصنوعی ذہانت)  کے میدان میں امریکی برتری برقرار رکھیں گے۔امریکی صدر کا یہ فیصلہ اے ایم ڈی جیسی دیگر کمپیوٹر چپ بنانے والی کمپنیوں پر بھی لاگو ہو گا