چین سمیت دیگر ممالک ان تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے، امریکی صدر
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت(اے آئی) بنانے والی کمپنی اینویڈیا کے جدید ترین بلیک ویل چپس صرف امریکی کمپنیوں کے لیے مخصوص ہوں گے، جبکہ چین سمیت دیگر ممالک ان تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات سی بی ایس کے پروگرام 60 منٹس میں ریکارڈ شدہ انٹرویو اور ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا، ہم کسی اور کو یہ جدید ترین چپس نہیں دیں گے، صرف امریکا کے پاس رہیں گی